
سردیوں کی سوغات ‘چکن کارن سوپ’ کی آسان ترقیب
سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پر موجود سوپ کے ٹھیلوں پر رش لگ جاتا ہے، اس کے علاوہ گھروں میں بھی لوگ شوق سے سوپ پیتے ہیں۔
لیکن ہر کوئی سوپ بنا نہیں پاتا، کسی کو یہ مشکل لگتا ہے جبکہ کسی کو اسے بنانا آتا ہی نہیں۔
یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ اپنے گھر میں سب کو یہ چکن کارن سوپ بنا کر پلائیں۔
:چکن کارن سوپ بنانے کا طریقہ
چکن کارن سوپ کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔
چکن ( بون لیس)….. 200 گرام
انڈے….. 2 عدد
نمک….. حسبِ ذائقہ
کالی مرچ….. چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلار….. 4 چمچ
وائٹ پیپر….. چوتھائی چمچ
گاجر….. 1 عدد
پیاز….. 1 عدد
ہری پیاز….. 1 عدد
کارن….. 1 عدد
:چکن کارن سوپ بنانے کا طریقہ
تین کپ یخنی میں چکن ڈال لیں۔
اب اس میں گاجر، پیاز، ہری پیاز ڈال کر 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/health/2022/11/735183/
اب سبزیاں چھان کر نکال لیں۔
اب اس میں وائیٹ پیپر، نمک، کالی مرچ ڈال دیں۔
تھوڑے سے پانی میں کارن فلور ڈال کر مکس کر لیں. اسے آہستہ آہستہ یخنی میں ملا لیں۔
انڈہ پھینٹ کر اس میں ملا دیں۔
آخر میں ابلے ہوئے کارن اور انڈے کی سفیدی مسلسل چمچا چلانے کے ساتھ شامل کریں۔
اور اب گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News