
بلی اور کتے کے درمیان اہم مقابلہ، جیت کس کی ہوئی؟
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دو بلیوں اور ایک کتے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی اور کتے کے درمیان چیک میٹ گیم ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1604963475083915264
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اور کتے کے درمیان چیک میٹ گیم رکھا ہوا ہے اور دونوں اس گیم کے جانب بہت غورو فکر سے دیکھ رہے ہیں۔
ساتھ ہی ویڈیو میں ایک اور بلی کو بھی بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو تھوڑی دیر بعد بلی پر حملہ کر د یتی ہے اور اسے مارنے لگتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہ ونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہ لگتا ہے بہت سخت مقابلہ جاری تھا دونوں ٹیموں میں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ مجھے تو لگ رہا ہے بلی نے دوسری بلی پر حملہ ہی جیتا ہوا گیم ہارنے کی وجہ سے کیا۔
مزید پڑھیں۔
https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/12/947415/
اس سے قبل سوشل میڈیا پر بلی اور کتے کے درمیان دوستی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ محبت اور دوستی کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک بلی چلتی ہوئی آرام کرتے ہوئے کتے کے پاس آتی اور اس کے فر نما بالوں سے کھیلنے لگتی۔
ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےمتعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو جانوروں کی وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں کی ساتھ ساتھ بڑے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News