اسپین : تھری اسٹار ریسٹورنٹ کی سویٹ ڈش کے چرچے
اسپین کے میکلین تھری اسٹار ریسٹورنٹ کے چرچے پوری دنیا میں شروع ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین کے میکلین تھری اسٹار ریسٹورنٹ کی خاص سویٹ ڈش آج کل زیرِ بحث ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسپین کے میکلین تھری اسٹار ریسٹورنٹ کی خاص سویٹ ڈش کو دکھایا ہے۔
سویٹ ڈش کا نام جب بھی لیا جاتا ہے تو ذہن میں کیک، کوکیز، چاکلیٹ، چیز کیک، گجر کا حلوہ، رسملائی یا گلاب جامن وغیرہ ہی آتے ہیں لیکن میکلین تھری اسٹار ریسٹورنٹ کی سوئٹ ڈش ان سب سے کافی مختلف ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/12/635436/
وائرل ہونے والی سویٹ ڈش کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوئٹ ڈش ہوا میں لٹک رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حیرت انگیز سوئٹ ڈش پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویدیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ایئربورن مولڈ‘‘۔
جبکہ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ جادوئی میٹھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کھانوں کو نت نئے انداز میں پیش کرنے کا بہت رجحان چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
