لڑکی کی اپنے ہی اغوا کار سے شادی؛ ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسیلا کی لڑکی نے اپنے ہی اغوا کار سے شادی کر لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسیلا کی رہائشی شملی نامی لڑکی نے اپنے اغوا کرنے والے سے شادی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
شملی نامی لڑکی کی اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اغوا کاروں کی جانب سے اسے گھسیٹ کر کار کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اغواکاروں نے لڑکی کو گاڑی میں ڈالا تو اس کے بوڑھے باپ نے ان کو روکنے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گیا۔
بعدازاں لڑکی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی دلہن بنی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ کھڑا لڑکا وہی ہے جس نے اس کو اغوا کیا تھا۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ وہ اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ لڑکی کا دوست تھا جس سے وہ محبت کرتی تھی لیکن اس کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔
شملی نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ دونوں گزشتہ سال بھی شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن ان کی شادی قانونی نہیں تھی کیونکہ وہ نابالغ تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اس کے والدین نے مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد اس کے شوہر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔
لڑکی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اغوا کے دوران اپنے شوہر کو نہیں پہچانا تھا کیونکہ اس نے ماسک پہن رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
