
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مگر مچھ سمندر کے کنارے پر آرام کررہا ہے اور وہیں اس کے پاس ایک اورسیاہ مگرمچھ بھی موجود ہے۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں مگرمچھ میں سے صرف ایک ہی مگرمچھ اصلی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک لمحہ کے لیے دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں بتا سکتا کہ ان دونوں میں سے آیا اصلی مگرمچھ کونسا ہے۔
Advertisementकौन सा नशा किए थे…#crocodile #Viral #TrendingNow pic.twitter.com/VHTMF56ope
— Narendra Singh (@NarendraNeer007) December 8, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کا مگر مچھ اصلی نہیں بلکہ ایک آدمی ہے جو کہ مگرمچھ کا کاسٹیوم پہن کر اصلی مگرمچھ کے پاس لیٹا ہوا ہے۔
یہ ہیں نہیں اس آدمی کی ہمت کو داد دینی چاہیے کے اصلی مگرمچھ کے پاس صرف لیٹا ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
مگرمچھ کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا کہنا ہے کہ اس آدمی نے تو مگرمچھ کو ہی پاگل بنا دیا۔
جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اتنی بھی ہوشیاری زندگی کے لیے اچھی نہیں ہوتی ہے۔
یہ ہی نہیں ایک ٹویٹر صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی اہمیت کو جانئیے کہیں ایسا نہ ہو کہ اسٹنٹ کرنے کے جنون میں زنگی ہی گوا دیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آج کل لوگ ویڈیوز بنانے اور چند ویوز بڑھانے کے لیے اپنی جان کو جھوکے میں ڈال کر خطرناک اسٹنٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News