ورلڈ کپ فائنل: معروف شیف کی گراؤنڈ تک رسائی کیسے ممکن ہوئی؟
فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کس طرح معروف شیف ’سالٹ بے‘ نے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کے بعد پچ تک کیسے پہنچے؟
فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کے جیت کے بعد معروف شیف سالٹ بے کو فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے سالٹ بے، جن کا اصل نام نصرت گوکچے ہے۔
یہ ہی نہیں شیف کو دو بار میسی کا بازو پکڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر میسی نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔
سوشل میڈیام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے حیرت زدہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں جن میں فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی بھی شامل تھے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/704466/
یاد رہے کہ فیفا کے قوانین کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی صرف ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی، فیفا کے عہدیداروں اور سربراہان مملکت کے پاس ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے فیفا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک جائزے کے بعد گورننگ باڈی اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ کس طرح بعض لوگوں نے 18 دسمبر کو لوسیل سٹیڈیم میں اختتامی تقریب کے بعد پچ تک غیر ضروری رسائی حاصل کی تھی۔
ترجمان کے مطابق ’اس معاملے میں مناسب داخلی کارروائی کی جائے گی۔‘
39 سالہ سالٹ بے دنیا بھر میں لگژری ریسٹورینٹ کی ایک چین کے مالک ہیں جن میں لاس اینجلس میں بیورلی ہلز اور لندن کا سوئش نائٹس برج بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران انہوں نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ بیٹھے ہوئے اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
