
سیومنگ پول کی صفائی کرواتی سیل کی دلچسپ ویڈیو
سیل نے ورکر کی مدد کر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سیل کو صفائی کرتے سیوپر کو سیومنگ میں سے پلاسٹک بریکر نکلا کر دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Little helper.. pic.twitter.com/1l9BcfPGKl
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 11, 2023
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/01/799845/
اس سے قبل بھی سیل کو چھوٹی سی بلی سے تھپڑ کھاتے دیکھا گیا تھا۔
زیر گردش ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک پارک میں موجود سِیل کے جھنڈ کو ٹرینر کی جانب سے مچھلی کا کھانا دیا جا رہا تھا اور پاس میں ایک بلی بھی موجود ہے۔
ٹرینر کی جانب سے سِیل کی طرف پھینکی گئی مچھلی کو سیل کیچ کرکے کھا لیتی ہے جس پر بلی کو غصہ آتا ہے اور وہ سِیل کو ایک تھپڑ لگاتی ہے۔
سِیل کی جانب سے بلی کی اس حرکت کو نظر انداز کرتے ساری توجہ ٹرینر کی جانب مبذول رکھتے بھی دیکھا گیا کہ وہ کب دوسری مچھلی ان کی جانب اچھالتا ہے۔
ٹرینر کی جانب سے ایک اور مچھلی اچھالی جاتی ہے جسے دوسری سیل پکڑ کر کھا لیتی ہے اور بلی اس بار بھی دیکھتی رہ جاتی ہے۔
یہ سارا معاملہ دیکھ کر بلی کو مزید غصہ آتا ہے اور وہ چل کر دوسری سیل کے قریب جاتی ہے اور اسے بھی تھپڑ جڑ دیتی ہے۔
واضح رہے کہ بلی کی اس حرکت نے ویڈیو دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News