
کراچی: نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی۔
حال ہی میں نارتھ ناظم آباد بلاک جے کے نجی اسکول کے طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر کالک لگا کر دیگر بچوں کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے کے چہرے پر کالک لگا کر دوسرے بچوں کو بولا کہ اس پر ہنسو، جب میں نے اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے صاف بول دیا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔
والد کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچے کو اب اس اسکول میں نہیں پڑھا سکتا کیونکہ اس سب سے میرے بچے کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہےکہ واقعےکی تصدیق یا تردید اب تک نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو تمام معاملے کی چھان بین کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News