
عمر رسیدہ شخص نے ایسا کیا کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے؟
ٹھیک کہتے ہے شوق کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے ایک عمررسیدہ شخص نے منفرد انداز میں جھولا جھول کر سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک عمر رسیدہ شخص کی جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولا جھلونے کے دوران آدمی بڑی مہارت سے بلکل سدھا زمین پر آکر کھڑا ہو گیا۔
Age is just a number 💪🙌 pic.twitter.com/tgVyiQKo8S
— CCTV_IDIOTS (@cctv_idiots) December 23, 2022
ویڈیو میں مہارت سے چلتے جھولے سے اُتر کر کھڑے ہونے والے شخص کی ویڈیو کوصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعی دل جوان ہونا چاہیے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا میری تو آنکھوں کو ہی یقین نہیں آ رہا کیونکہ جس مہارت سےیہ شخص چلتے جھولے سے اُترے یہ اتنا آسان نہیں جتنا ویڈیو میں دیکھنے سے لگ رہا ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/557065/
اس سے قبل بھی دیوالی کےموقع پر ایک بوڑھے شخص نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سگریٹ پی رہا ہے ساتھ ہی بڑی مہارت سے راکٹوں کو سگریٹ کی مدد سے جلا بھی رہا ہے۔
اگرچہ یہ ایک انتہائی خطرناک تھا لیکن اس شخص نے کسی بھی حادثہ کا سوچے بغیر راکٹوں کو جلایا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پراکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News