
2 بہنوں کا پیار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا؛ ویڈیو وائرل
بہن بھائی کے پیار کے بارے میں تو آپ نے سنا ہو گا کہ بھائی اپنی بہنوں پر جان نچھاور کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کے ساتھ دو بہنوں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کریں گے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں دو بہنوں کے ایک دوسرے کے لیے خوبصورت جذبات کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہن جو کہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہی ہے، ایسے میں وہ اپنے دلہے سے زیادہ اپنی بہن کو اہمیت دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھائی کی بہن سے بے لوث محبت، صارفین جذباتی ہوگئے
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی بہن کا شوہر اپنی سالی کو خود تقریب میں لے کر آتا ہے اور اپنی دلہن سے ملواتا ہے، دونوں بہنیں ایک دوسرے کو دیکھ کر انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News