
نیپالی لڑکیوں کا ہندی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل
نیپالی لڑکیوں کا ڈانس سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر نیپالی لڑکیوں کے ہندی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیئو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہترین اسٹیپ کےساتھ ہندی گانا لندن ڈھومکتا پر نیپالی لڑکیوں نے ایسا ڈانس کیا کہ سوشل میڈیا صارفین دیکھتے رہ گئے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/09/192346/
اس سے قبل بھی کچھ کورین لڑکوں کو مشہور ہندی گانے پر ڈانس کرتا دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کا گانا کالا چشمہ کافی ٹرینڈ کر رہا تھا اور ہرشادی میں اس گانے پر ڈانس بھی ضرور کیا جا رہا تھا۔
کورین لڑکوں کی جانب سے کیے جانے والے اس ڈانس کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا تھا اوراس ڈانس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کالا چشمہ کا بہترین ورژن ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور صارف نے ان کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں ساتھ ہی دل اور محبت کے ایموجیز بھی بنائے۔
واضح رہے کہ دیگرمملک کی جانب سے ہندی گانوں کو سراہانے کے حوالے سے مختلف انداز پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News