Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوائے فرینڈ کی فیملی نے اچھا کھانا نہیں کھلایا، لڑکی نے بریک ایپ کرلیا

Now Reading:

بوائے فرینڈ کی فیملی نے اچھا کھانا نہیں کھلایا، لڑکی نے بریک ایپ کرلیا
بوائے فرینڈ

بوائے فرینڈ کی فیملی نے اچھا کھانا نہیں کھلایا، لڑکی نے بریک ایپ کرلیا

چینی لڑکی نے انوکھی وجہ کی بنیاد پر بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہی کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک چینی لڑکی نے صرف اس لیے بریک اپ کیا کہ پہلی بار بوائے فرینڈ کی فیملی سے جب ملی تو گھر والوں نے کھانے کو اچھی چیزیں پیش نہیں کی۔

لڑکی نے بتایا کہ میں جب پہلی باربوائے فرینڈ کی فیملی سے ملنے گئی تو مجھے بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

لڑکی نے بتایا کہ بوائے فرینڈ کی فیملی نے تلے ہوئے انڈے، کدو کا دلیہ، اسٹر فرائی اور مختلف ٹھنڈے پکوانوں کے ساتھ نوڈلز کا پیالہ پیش کیا۔

سوکان شیکسن نے بتایا کہ جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی 2 روز کے لیے جب اپنے بوائے فرینڈ کےگھرگئی تو کافی مایوسی کا شکار ہوئی۔

Advertisement

:مزید پڑھیں

https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/707533/

سوکان شیکسن نے مزید بتایا کہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی فیملی سے ملنےکے لیے ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کر کے اُن کے گھر گئی تھی۔ لڑکی نے کہا کہ پہلی ملاقات پر تو لوگ کیا کیا اہتمام کرتے ہیں لیکن میرے بوائے فرینڈ کے گھر والوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

  اس نے مزید بتایا کہ میں دو دن کے لیے رُکنے کے ارادے سے گئی تھی اور لڑکے کے گھر والے سب جانتے تھے کہ مجھے کیا پسند ہے اور کیا نہیں اور یہ بھی جانتے تھے کہ مجھے نوڈلز نہیں پسند  اُس کے باوجود دو دن تک صرف نوڈلز ہی پیش کیے۔

 سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس نیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ گھر والوں نے اس لیے ایسا کیا کیونکہ بظاہر وہ لڑکی کو پسند ہی نہیں کرتے ہو گے۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکی اچھی نہ ہو۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نت نئی باتوں پر آج کل بریک اپ کرنا ور ایک دوسرے سے تعلقات ختم کرنا بہت آسان بات بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر