
جاپانی شہری نے بھیڑیے کی طرح دِکھنے کیلئے کتنے لاکھ خرچ کیے؟
جاپانی شہری نے بھیڑیے کی طرح دکھائی دینے کے لیے 18 لاکھ ین خرچ کردیے۔
سوشل میڈیا پر جاپانی شہری کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ شہری نے بھیڑے جیسا کاسٹیوم بنانے کے لیے کمپنی کو آرڈر دیا جس کی تیاری میں 18 لاکھ ین خرچ ہوئے ۔
کاسٹیوم تیار کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے جاپانی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے جانوروں سے بچپن سے ہی پیار ہے اور میں نے ان کی طرح کے حقیقی کاسٹیوم بھی آخر کار تیار کرو ہی لیا ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/10/529441/
اس کا کہنا تھا کہ کاسٹیوم تیار کرنے کے لیے ہم نے کئی مرتبہ بہت سے بھیڑیوں کی اصلی تصاویر بھی دیکھیں اور مختصراً بات چیت بھی کی۔
یاد رہے کہ کمپنی کو صارف کی ڈیمانڈ کے مطابق کاسٹیوم تیار کرنے میں 50 دن بھی لگے۔
بھڑیے کے حوالے سے دلچسپ معلومات یہ ہے کہ بھیڑیا ایک غیرت مند جانور ہے اس لیے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑیے سے تشبیہ دیتے ہیں۔
بھیڑیا واحد ایسا جانور ہے جو اپنی آزادی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتا اور کسی کا غلام نہیں بنتا بلکہ جس دن پکڑا جاتا ہے اس وقت سے خوراک لينا بند کر ديتا ہے اس لیے اس کو کبھى بھى آپ چڑيا گھر يا پھر سرکس ميں نہيں ديکھ پاتے اس کے مقابلے ميں شیر ، چيتا ، مگر مچھ اور ہاتھى سمیت ہر جانور کو غلام بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھیڑیا کبھی مرﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ کھاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News