
چیتے کا مداری پر حملہ، دل دہلا دینے والے مناظر
سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ جانوروں سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہئیے کیونکہ ان کے موڈ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کب آپ کو نقصان پہنچا دیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہسرکس کے دوران چیتے نے مداری پر حملہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے صوبے لیکچے میں31 سالہ آئیون اورفی پر ایک چیتے نے پیچھے سے حملہ کیا جب وہ دوسرے شیر کو سرکس کی ہدایات دے رہا تھا۔
AdvertisementIncidente al Circo per #ivanorfei, attaccato alle spalle da una Tigre davanti ai bimbi del pubblico
Ricoverato in codice rosso#circo #Orfei pic.twitter.com/VgYDvuxkJT— SALLY (@LaSamy65280885) December 31, 2022
چیتے نے مداری کو ٹانگ سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کی کمر پر چھلانگ لگا کر گردن دبوچی۔
تاہم آئیون کو اسپتال لے جایا گیا، اس کی گردن، ٹانگ اور بازو پر شدید زخم آئے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2019/12/867985/
ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں قبل وائرل ہوئی تھی جس میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوئی اور درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے والے شخص کا شکار کرنے کے لیے درخت پر ہی چڑھ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے اور جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News