
وہ کون سے 5 کام ہیں جنہیں جہاز میں کرنا آپ کو مصیبت میں ڈال سکتا ہے؟
جاپان میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دوران سفر جہاز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 جنوری کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز میں35 ہزار فٹ کی بلندی پر دوران سفر ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔
جہاز میں موجود دیگر مسافروں کا کہنا تھا کہ خاتون کی حالت اچانک خراب ہو گئی تھی، جہاز کے عملے نے بہترین انداز سے معاملے کو سنبھالتے ہوئے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔
رپورٹس کے مطابق دبئی پہنچنے پر دونوں کو طبی امداد دی گئی تاہم ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔
اس سے قبل مسلمان پائلٹ کی ہوائی جہاز اڑانے کے دوران قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ پائلٹ پورے دل کے ساتھ قرآن کی تلاوت کرنے میں مشغول ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News