 
                                                      کرسٹل جیسا شفاف پانی، اُڑتی ہوئی کشتی کا خوبصورت نظارہ
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کرلوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھارت کی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کشتی قابل غورہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھنے میں ایسا لگ رہا ہے کہ کشتی اُڑ رہی ہے البتہ ایسا نہیں ہے کیونکہ پانی کے شفاف اور کرسٹل کے مانند ہونے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ کشتی اُڑ رہی ہے۔
https://twitter.com/i/status/1621047378873847808
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسٹل جیسا پانی ہونے کی وجہ سے پانی کے اندرکی خوبصورتی کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/201779/
وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو قدرت کا خوبصورت نظارہ ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اتنا شفاف پانی۔
یہ ہی نہیں ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹل نما پانی ہونے کی وجہ سے ہم نے باہرہی سے پانی کے اندر کا نظارہ با آسانی طور پر دیکھ لیا۔
واضح رہے کہ اکثر قدرت کے نظارہ سے منسلک خوبصورت ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند بھی بہت کیا جا تا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 