کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے جہاز میدان جنگ بن گیا؛ ویڈیو وائرل
کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر جہاز میں موجود دو خواتین مسافروں میں جھگڑا ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں برازیل کی پرواز میں ایک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر خواتین نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور مکے مارے اور بال کھینچے جس کی وجہ سے پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
Massive brawl breaks out on airline flight to Brazil… over a window seat. pic.twitter.com/zTMZPYzzDy
— Mike Sington (@MikeSington) February 3, 2023
دوسری جانب برازیل کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل ایک مسافر خاتون نے اپنے معذور بیٹے کو کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے ساتھ میں بیٹھی دوسری مسافر خاتون سے درخواست کی تھی۔
خاتون کے انکار کرنے پر پہلی مسافر خاتون نے بحث و مباحثے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد فلائٹ کے عملے نے دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی۔
بعدازاں ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کی اور لڑائی جھگڑے میں ملوث مسافروں کو پرواز سے اتار لیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
