
امتحانی سینٹر پہنچنے کے لئے طالبات کا انوکھا اقدام، ویڈیو وائرل
امتحانی سینٹر پہنچنے کے لئے طالبات کی جانب سے انوکھے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست بہار کے شہر کیمور میں طالبات نے اپنے امتحانی سینٹر تک پہنچنے کے لئے دو کلومیٹر دوڑ لگائی، طالبات کی نیشنل ہائی وے پر دوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی شاہراہ سے متاثرہ طالبات کا امتحانی سینٹر دو کلومیٹر دور تھا انہوں نے یہ اس لیے کیا کیونکہ مقررہ وقت تک نہ پہنچنے پر انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’ لڑکیاں اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کے لئے نکلیں تو کیمور میں شدید ٹریفک جام میں پھنس گئیں، کافی دیر انتظار کے بعد طالبات نے اپنی گاڑیوں کو بیچ سڑک پر چھوڑ کر امتحانی مراکز کی جانب دوڑ لگادی ‘۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News