کبوتر کے ٹیلنٹ نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل
کبوتر کے ٹیلنٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کبوتر کو بیک فلپ کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔
Pigeon doing backflips.. pic.twitter.com/fx51KYL522
— Buitengebieden (@buitengebieden) February 12, 2023
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے کبوتر کی اس ویڈیو کو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/469278/
دوسری جانب کبوتر کے حوالے سے کچھ حیران کر دینے والی معلومات سے بھی آپ کو آگاہ کرینگے۔
کبوتر شیشے میں اپنے آپ کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کبوتروں کودور دراز کے علاقوں سے اپنے گھر جانے کا راستہ یاد ہوتا ہے۔
کبوتر انسانوں کی نسبت با آسانی ہموار سطحوں کو تھری ڈی میں دیکھ سکتے ہیں اور مختلف کبوتروں میں فرق سمجھنے اور پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کبوتر ایک لمبے عرصے کے لئے مختلف تصاویر ذہن نشین کر سکتے ہیں اور پیچیدہ ریسپانسز اور ترتیبیں سیکھ سکتے ہیں۔
کبوتروں کی سُننے کی صلاحیت انسانوں سے بھی تیز ہے وہ انسانوں کی نسبت کہیں درجے کم فریکئیوئنسی کی آواز سُن سکتے ہیں۔
کبوتر واحد پرندہ ہے جسے پانی نگلنے کے لئے اپنا سر نہیں اٹھانا پڑتا۔
پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا کبوتر سینکڑوں میل کی دوری سے ہواؤں کا شور تک سن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کبوتر ایک سیکنڈ میں دس مرتبہ پر ہلا سکتا ہے اور اس کا دل ایک منٹ میں چھے سو بار دھڑکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
