
سی ایس ایس کے امتحان میں پوچھے گئے انوکھے سوال نے سب کو حیران کردیا
سی ایس ایس کے امتحان میں پوچھے گئے انوکھے سوال نے سب کو حیران کردیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والا پاکستانی سول سروس (سی ایس ایس) کا ایک امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
امتحانی پرچے میں امیدواروں کو مضمون لکھنے کے لیے دیے گئے آپشنز میں شامل ایک آپشن ’بوائز ول بی بوائز‘ تھا جس کی انفرادیت نے کچھ افراد کو حیران کیا تو کئی یہ کہنے پر مجبور دکھائی دیے کہ یہ سوال کس مقصد کے تحت امتحان میں شامل کیا گیا۔
پرچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ تجزیاتی اور ناقدانہ تحریری صلاحیتوں کو پہچاننے کا کیا طریقہ ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ان مینٹورز کا شکریہ جنہوں نے سی ایس ایس امیدواروں کو گمراہ کیا، کسی بھی گیس پیپر سے کوئی ایک مضمون بھی نہیں ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News