
مگرمچھ نے ڈرون سے سمندری مناظر ریکارڈ کرنا کیسے ناکام کیا؟
ڈیجیٹل دور میں ڈرون کیمروں کے استعمال کی مدد سے فضائی تصاویر، جنگلی حیات پر مبنی تصاویر اور سمندری تصاویر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا کافی آسان ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈارون کیمرے کی مدد سے سمندری مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
That was a close call! Crocs are awesome, intimidating creatures that you don't want to mess with. Interested to see the footage captured by that drone – has anyone come across it?
Credit: wildlifeanimall (IG)
#nature #wildlife #drone pic.twitter.com/4o4SLF0R4N— AT (@reach_anupam) February 19, 2023
ہوا بھی کچھ ایسا ہی ، ڈرون جیسے ہی مگر مچھ کے پاس آتا وہ اُچھل کر اسے اپنے منہ میں لینے کی کوشش تو ضرور کرتا مگر ناکام ہو جاتا تاہم فوراً ویڈیو ریکارڈ کا سلسلہ روک دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ڈرون کی اس ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ مگرمچھ تو بہت ہی تیز ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ڈرون سے مناظر ریکارڈ کرنا کافی مہنگا پڑ گیا۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/983213/
اس سے قبل ایسی ہی ایک ویڈیو کو اس ویڈیو کو ہاؤ تھنگز ورک نامی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی جس میں مگرمچھ کو ڈرون کو اپنے منہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے گئے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی حرکتوں کی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News