
شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر؛ بےہودہ رسم پر دلہن والے عوامی تنقید کا نشانہ بن گئے
شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور بہت سارے شاندار واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن والے جوتا چھپائی کی رسم کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی کزنوں نے دلہا کے پاؤں سے جوتا اتارتے ہوئے اس کو صوفے سے نیچے گرا دیا، دولہا سمیت وہاں موجود سبھی لوگ ہنس رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں؛ بزرگ دلہا اور جوان دلہن شادی کی ویڈیو شوٹ کرواتے ہوئے وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے خاندان والوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ دلہن کا خاندان ان پڑھ، لالچی اور بدتمیز ہے، دولہے کے گھر والے یہ بے عزتی برداشت کر رہے ہیں لیکن اگر وہ ردعمل دیتے تو لڑکی کے لیے مشکل ہو جاتی۔
ایک اور صارف نے کہا ہے کہ دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے یہ سب سے سستا اور گھٹیا ترین اقدام ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News