کیک ایسا کے دیکھنے والی ہر آنکھ حیران رہ گئی
سوشل میڈیا پر اکثر ایسے آرٹ وائرل ہو جاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک سوئٹزرلینڈ بیکر کے بنائے گئے کیک کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کا لباس کافی خاص ہے کیونکہ اس کا لباس کوئی کام والا یا برینڈ کا نہیں ہے بلکہ یہ ایک سفید کیک کی فراک ہے جو سب کی توجہ اپنی جانب کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/623804/
کیک کی فراک کا کسی نے بھی تصور نہیں کیا ہو گا کیونکہ ایک تو اتنی لمبی فراک نما کیک بنانا پھر اسے پہن کر چلنا سمجھ ایک بڑا ٹاسک ہے۔
یاد رہے کہ اس کیک کی نقاب کشائی 15 جنوری کو برن میں سوئس ورلڈ ویڈنگ میلے میں ہوئی تھی۔
یہ ہی نہیں اس کیک کے حصے میلے میں آنے والے مہمانوں کو بھی دیے گئے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے اس کیک کی ویڈیو جہاں تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہی ہیں وہیں بہت سے لوگ اس کیک کی تعریف بھی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا کیک ہونے کی وجہ سے اس کیک کو گنیز ورلڈ رکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس لڑکی کو کیک کی فراک پہن کر چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر ہم اس کیک کے وزن ک بات کرئے تو یہ دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا کیک ہے جس کا وزن 131.15 کلوگرام ہے۔
واضح رہے کہ نتاشا ایک بیکری چلاتی ہے جو اپنی مرضی کے کیک بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
