دولہا کو عین شادی کے وقت اپنی شرط منوانا مہنگا پڑگیا
دولہا والوں کی جانب سے عین شادی کے وقت جہیز کا مطالبہ کیے جانے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔
حال ہی میں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بنگانا میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں دولہا بارات لے کر آیا اور دلہن کے والدین سے مطالبہ کر دیا کہ اسے جہیز میں کار، بھاری رقم اور طلائی زیورات دیں۔
دولہا کی جانب سے یہ مطالبہ سن کر دلہن کے ماں باپ پر سکتہ طاری ہو گیا، مگر لڑکی نے ہمت کی اور شادی سے انکار کر دیا، جس کے بعد بارات خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔
واضح رہے کہ دلہن کی بہن کی مدعیت میں دولہا اور اس کے والدین کے خلاف جہیز مانگنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
