
دنیا کا معمر ترین کتا، گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں نام درج
سوشل میڈیا پر ایک کتے کے چرچے ہو رہے ہیں جس کی عمر 30 سال 269 دن ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیس سال پہلے جب پرتگال کے چھوٹے سے گاؤں میں لیونل کوسٹا کا کتا پیدا ہوا تو اس وقت کوسٹا کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔
پرتگال کا ’بوبی‘ اب دنیا کا معمر ترین کتا بن گیا ہے اور اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی درج کر لیا گیا ہے۔
جب پرتگال کی رفیرو ڈو آلن ٹیجو کی خالص نسل کے ’بوبی‘ نے گذشتہ سال اپنی 30 ویں سالگرہ منائی تو کوسٹا کو علم تھا کہ ان کے کتے نے تقریباً ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو 1939 میں مرنے والے آسٹریلوی کیٹل نسل کے کتے نے بنایا تھا۔
موت کے وقت اس کتے کی عمر 29 سال اور پانچ ماہ تھی۔
کوسٹا نے گنیز بک آف دا ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ رابطہ کیا اور تمام ضروری دستاویزات ارسال کر دیں۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/540508/
ایک سال بعد ان کے کتے کو باضابطہ طور پر دنیا کا معمر ترین کتا نامزد کر دیا گیا۔
تاہم چار فروری کو بوبی کی عمر 30 سال اور 269 سال تھی۔
اس کتے کے حوالےسے 38 سالہ کوسٹا نے بتایا کہ ’ہم جو فخر محسوس کر رہے وہ بتا نہیں سکتے۔‘
انہوں نے اپنے کتے کو وسطی پرتگال کے چھوٹے سے گاؤں کونکیروس میں ایک گرجا گھر کے قریب پالا۔
تھا اور ہمیں یقین تھا کہ معائنہ کرنے سے وہی بات ثابت ہو گی جس کا ہمیں پہلے سے علم ہے۔‘کوسٹا کا کہنا ہے کہ ’کچھ لوگوں نے ہمیں بتایا کہ ہم ایسا نہیں کر پائیں گے لیکن ہمیں بوبی کی عمر کا پتہ
گنیز بک آف دا ورلڈ ریکارڈ نے جمعرات دو فروری کو اعلان کیا کہ بوبی کو ’حیرت انگیز‘ کتا قرار دیا جاتا ہے۔
جس وقت بوبی پیدا ہوا کوسٹا کے خاندان کے پاس بہت سے جانور اور بہت کم مالی وسائل تھے اس لیے کوسٹا کے والد جو ایک شکاری تھے عام طور پر نوزائیدہ پِلوں کو پالنے کی بجائے زمین میں دفن کر دیتے تھے، لیکن بوبی لکڑیوں کے ڈھیر میں چھپ گیا۔
واضح رہے کہ کوسٹا اور اس کے بہن بھائیوں نے اسے کچھ دنوں بعد ڈھونڈ لیا اور اسے اس وقت تک راز میں رکھا جب تک کہ کتے کی آنکھیں نہ کھلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News