
دلہے کا عین وقت پر شادی سے انکار، اہلخانہ تھانے پہنچ گئے
بھارت میں دلہے کی جانب سے عین وقت پر شادی سے انکار کے بعد دلہن کے اہلخانہ تھانے پہنچ گئے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہے نے 12ویں جماعت میں دلہن کے کم نمبر دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔
دوسری جانب دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں ان کا کہنا ہے کہ سونی کی شادی رامشنکر کے بیٹے سونو کے ساتھ طے ہوئی تھی۔
دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل دلہے کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ کیا جس پر کہا کہ وہ مزید جہیز نہیں دے سکتے تو دلہے نے کم نمبرز کا بہانہ بنا کر شادی سے انکار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News