
آخر کتے گاڑی، موٹر سائیکل یا جاگنگ کرنے والوں کے پیچھے کیوں لگ جاتے ہیں؟
اگر آپ بھی روزانہ گھر سے باہر جاتے ہیں تو آپ نے اکثر کتوں کو کسی موٹر سائیکل، گاڑی یا جاگنگ کرتے افراد کے پیچھے بھونکتے ہوئے بھاگتے دیکھا ہوگا۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر کتے اس طرح کرتے کیوں ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
دراصل اس کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ مختلف وجوہات ہیں جس کے باعث کتوں کی جانب سے اس طرح کے جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
اپنے علاقے کا تحفظ
کتوں کے اس طرح کے رویے کی ایک بڑی وجہ ان کا علاقہ ہوتا ہے اور وہ گاڑی یا موٹر سائیکل کو اپنے خاندان کے لیے خطرہ تصور کرکے ان کے تحفظ کی کوشش کرتے ہیں۔
شکاری فطرت
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پیچھے کتوں کے بھاگنے کی ایک ممکنہ وجہ ان کی شکاری فطرت بھی ہوتی ہے۔
وہ ان سواریوں کو کسی ایسے جانور کے طور پر دیکھتے ہیں جس کا پیچھا کرنا چاہیے، عموماً ایسے رویے کا مظاہرہ اکیلے کتے کی بجائے ان کے غول کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
کتے خوف محسوس کرلیتے ہیں
کتے انسانوں کی انزائٹی، خوف اور تناؤ کو محسوس کر لیتے ہیں، تو جب انہیں کسی موٹر سائیکل پر سوار فرد کا تناؤ، خوف یا انزائٹی کا احساس ہوتا ہے تو ان کی جانب سے جارحانہ ردعمل سامنے آتا ہے۔
ان کے کان حساس ہوتے ہیں
ایسی موٹر سائیکلیں یا گاڑیاں جو بہت زیادہ شور کرتی ہیں، ان سے کتوں کے سننے کی حس پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کتوں کے کان بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں اور انہیں شور بالکل پسند نہیں آتا جس پر وہ بھونکتے ہوئے پیچھا کرنے لگتے ہیں۔
عادت بن جانا
کئی بار تو یہ کتوں کے لیے معمول بن جاتا ہے یعنی وہ روزانہ کسی گاڑی یا موٹر سائیکل کا تعاقب کرنے لگتے ہیں۔
ان کا کھیل
کچھ کتے کھیلنا پسند کرتے ہیں تو گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کے پیچھے بھاگنا بس ان کے لیے لطف اندوز ہونے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے۔
ان کے لیے پرجوش کام ہوتا ہے
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کتے متحرک اشیاء گاڑیاں، موٹر سائیکل یا جاگنگ کرنے والے افراد کا تعاقب کرتے ہوئے پرجوش ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News