Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا؛ وجہ انتہائی افسوسناک

Now Reading:

کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا؛ وجہ انتہائی افسوسناک
لاٹری

کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا؛ وجہ انتہائی افسوسناک

کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا۔

حال ہی میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے نرین نامی ایک شخص کو علم ہوا کہ اس کی بیوی نے 9 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی جس کے بعد اس نے شوہر سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کر کے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

نرین نے خاتون سے 20 سال قبل شادی کی جس کے بعد ان کی 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

نرین 20 لاکھ تھائی بھات کا مقروض تھا اور 2014 میں اس نے جنوبی کوریا جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکے۔

 وہ جنوبی کوریا میں کام کرتا رہا اور وہاں سے اپنی اہلیہ چاوی وان کو ماہانہ 27 ہزار سے 30 ہزار بھات بھیجتا رہا۔

Advertisement

کافی عرصے سے اپنی اہلیہ سے رابطہ نہ ہونے پر نرین نے 3 مارچ کو واپس تھائی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا جہاں اسے یہ پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ نے رواں سال 25 فروری کو کسی پولیس افسر سے شادی کر لی ہے۔

اسے یہ بھی پتا چلا کہ اس کی اہلیہ نے 1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات کی لاٹری جیتی ہے جو اس نے اپنے شوہر سے چھپا لی تھی۔

 اس حوالے سے نرین کا کہنا ہے کہ ’ میں حیران تھا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں، میں مایوس تھا، مجھے امید نہیں تھی کہ 20 سال بعد میری اہلیہ میرے ساتھ ایسا کر سکتی ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ میرے بینک اکاؤںٹ میں صرف 60 ہزار بھات رہ گئے ہیں کیونکہ میں سارے پیسے اپنی اہلیہ کو بھیجتا رہا، میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اور اپنے پیسے واپس لینا چاہتا ہوں ‘۔

دوسری جانب اہلیہ چاوی وان کا کہنا ہے کہ ’ لاٹری جیتنے سے کئی سال پہلے نرین اور ان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی پسند کی شادی کر لی، تاہم نرین کا کہنا ہے کہ انہیں علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ‘۔

واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اس معاملے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

Advertisement

1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات پاکستانی 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر