
آم کھانے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے
موسم گرما میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل آم ہے جو اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔
آم خریدتے ہوئے انہیں چکھ کر خریدنا ممکن نہیں ہوتا تو آج ہم آپ کو آسان طریقہ بتائیں گے جس سے آپ ہر بار بہترین پھل ہی اپنے گھر لے جا سکتے ہیں۔
میٹھے آم منتخب کرنے کا آسان ترین طریقہ
آپ چھو کر پکے ہوئے آم تلاش کر سکتے ہیں، آم کو ہاتھ میں پکڑ کر نرمی سے دبا کر دیکھیں اگر وہ آم پکا ہوا ہوگا تو دباؤ سے معمولی سا دب جائے گا، البتہ اگر وہ سخت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ پوری طرح پکا نہیں۔
ایک اور آسان طریقہ آم کو سونگھنا ہے، مکمل پکے ہوئے آم کے اوپری حصے میں تیز اور میٹھی مہک ہوتی ہے جہاں ڈنڈی کا نکتہ موجود ہوتا ہے۔
جو آم پکے ہوئے نہیں ہوتے، ان میں عموماً خوشبو نہیں آتی یا بہت مدھم ہوتی ہے۔
اگر آم بھرا ہوا اور فٹبال کی طرح گول ہے خاص طور پر ڈنڈی والے حصے میں تو یہ بھی پکے ہوئے آم کی نشانی ہوتی ہے۔
پتلے آم یا جھریوں والے چھلکے کے آم کو خریدنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News