معروف یوٹیوبر اینابیل انتقال کر گئیں
یوٹیوب اسٹار اینابیل ہیم 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔
اینابیل کی اتنی کم عمری میں اچانک موت نے پوری دنیا اور ان کے خاندان کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق معروف یوٹیوبر جن کا تعلق امریکی ریاست ایٹلانٹا سے تھا گزشتہ ہفتے سے ایک پارٹی میں شرکت کے بعد سے لاپتہ تھیں جس کے بعد ان کی موت کی خبر ان کے گھروالوں کی جانب سے شیئر کی گئی۔
اہل خانہ نے یوٹیوبر کے انسٹاگرام ہینڈل پر دنیا کے ساتھ چونکا دینے والی خبر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی اور وہ وہی تھے جنہوں نے ان کی اچانک موت کی وجہ مرگی بتائی ہے۔
انہوں نے لکھا “یہ اینابیل کا خاندان ہے۔ ہم اسے بھاری دل کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔ اینابیل کو مرگی کا شکار تھیں اور اب وہ جنت کے دروازوں پر چلی گئیں ہیں۔”
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید بتایا کہ “وہ ایک طویل عرصے تک اس کے ساتھ جدوجہد کرتی رہیں اور اس کے لیے بیداری پیدا کرنا چاہتی تھیں، جو ہم اس کے اعزاز میں کریں گے۔”
پوسٹ نے جاری رکھتے ہوئے کہا گیا کہ “اینابیل خوبصورت تھیں اور بھرپور زندگی گزارتی تھیں۔ ہر وہ شخص جس سے وہ ملیں وہ اس سے متاثر ہوا۔”
رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو لاپتہ ہونے سے قبل ہیم نے فیئر ہاپ میں ایک بیچلورٹ پارٹی میں شرکت کی تھی اور پیر کو ان کی بہن امیلیا نے ان کی موت کی خبر شیئر کی۔
خیال رہے کہ ان کے انسٹاگرام پر 70,000 سے زیادہ فالوورز اور 77,000 یوٹیوب سبسکرائبرز تھے جہاں انہوں نے 2014 میں اپنے طرز زندگی کے بارے میں ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں۔
اس کے علاوہ اینابیل اکثر کالج کی طالبہ کے طور پر اپنی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں بلاگ کرتی تھیں اور میک اپ اور خوبصورتی کے مشورے دیتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
