کس وقت اے سی چلانا سب سے زیادہ نقصان دہ ہے؟
کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سارا دن ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے سے آپ کو کئی طرح کی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
سارا دن ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے سے سانس کی بیماری، پھیپھڑوں کی بیماری، جسم میں مستقل درد اور جلد کے مسائل وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل
اے سی میں رہنے سے آپ گرمی سے تو نجات پا لیتے ہیں لیکن اس کی مستقل ٹھنڈک آپ کے پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر اے سی کے فلٹر کی بار بار صفائی نہ کی جائے تو اس میں بھی جراثیم اورگرد وغبار جو کہ ہوا کے ساتھ ہماری سانس میں شامل ہو جاتا ہے اس سے الرجی اور دوسری بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔
کندھوں اور سر میں درد
ائیر کنڈیشنر کی ٹھنڈک سے سر اور کندھوں میں مستقل درد بھی رہنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی ٹھنڈک جسم کے پٹھوں اور جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور اس سے جسم کے مختلف حصے متاثر ہوتے ہیں۔
یہ ٹھنڈک جسم میں بیٹھ جاتی ہے اور خاص کر اگر اے سی کی کولنگ زیادہ ہو تو پھر تو یہ زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے کیونکہ اس ٹھنڈک سے نکل کر جب آپ باہر کے درجہ حرارت میں آتے ہیں تو یہ زیادہ مضر صحت ہو تا ہے جسم کا درجہ حرارت بار بار کم زیادہ ہوتا ہے جو کہ آپ کی باڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اے سی کا ٹمپریچر کم پہ نہ رکھیں
اکثر لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ بہت زیادہ کولنگ پسند کرتے ہیں۔ اسی لئے وہ ائیرکنڈیشنر کا ٹمپریچر16 سے 22 کے درمیان میں رکھتے ہیں، جو کہ آپ کے جسم کے لیے مضر ہوتا ہے۔
ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلد بوڑھے ہوتے ہیں
مستقل ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں ، جی ہاں ان کی جلد پر جھریاں جلدی بڑ جاتی ہیں ، کیونکہ اے سی کمرے کی نمی کو کھینچ لیتا ہے، جس کی وجہ سے خشکی بڑھ جاتی ہے۔
اے سی میں زیادہ بیٹھنے یا رہنے والوں کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں جلدی پر جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
