
کیا آپ بجلی کے بل سے پریشان ہیں؟ استری کرنے کے ایسے 4 طریقے جان لیں جن سے بل میں کمی آئے گی
اگر آپ بھی بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو استری کرنے کے ایسے 4 طریقے جان لیں جن سے بل میں کمی آئے گی۔
آج ہم آپ کو استری کے ذریعے بل کو کم کرنے کے سب سے آسان طریقے بتانے جا رہے ہیں جن سے آپ کی سب سے بڑی مدد ہوسکتی ہے۔
توے پر استری
لوڈ شیڈنگ تو ملک بھر میں ہوتی ہی رہتی ہے، ایسے میں آپ لائٹ جانے کا فائدہ بھی اٹھا سکتی ہیں، چولہا گرم کریں، اس پر توا رکھیں اور استری کو کچھ دیر اس گرم توے پر رکھ کر گرم کریں اور استری کرلیں۔
لان کے کپڑے
لان کے کپڑے گرمی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں، اس لئے ان کو استری اگر آپ نہ کریں اور ہلکا سا گیلا کرکے پہن لیں تو بجلی کا بل بھی بچے گا اور آپ گرمی سے بھی بچیں گے۔
تیز گرم
استری کو چار منٹ کے لئے تیز گرم کریں اور جلد سے جلد کپڑوں پر پھیر لیں اس طرح یونٹ کا استعمال بھی کم ہوگا اور بجلی کا بل بھی بچے گا اور کپڑے بھی کم ہی وقت میں استری ہو جائیں گے۔
گیس کی استری
گیس کی استری کا استعمال کریں اس کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ بجلی کے بل کا خرچہ بچے گا اور دوسرا یہ کہ گیس کی استری جلدی ہی گرم ہو جاتی ہے یہ گیس کے بل میں محض 3 فیصد ہی اضافہ کرتی ہے، وہ بھی اس صورت میں جبکہ آپ ایک مہینے کے اندازً 16 گھنٹے استری کریں تو۔ اس حساب سے ایک عام گھریلو صارف کا بل 5۔1 فیصد بڑھے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News