کیا آپ بھی انڈہ غلط طریقے سے اُبالتے ہیں؟ انڈہ ابالنے کا وہ آسان اور گھریلو طریقہ جو 90 فیصد لوگ نہیں جانتے
آج ہم آپ کو انڈہ ابالنے کا وہ آسان اور گھریلو طریقہ بتائیں گے جو 90 فیصد لوگ نہیں جانتے۔
انڈہ انسانی صحت کے لیے اہم غذا ہے، انڈہ موسمِ سرما کے ساتھ ساتھ موسمِ گرما میں بھی انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
انڈے کو ابالنے میں بہت سے لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے۔ کبھی وہ صحیح سے ابل نہیں پاتا اور کبھی انڈے کا چھلکا ٹھیک طرح سے ابل نہیں پاتا اور انڈے کی شکل بگڑ جاتی ہے۔
تو آج ہم آپکی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں اور آپکو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ چند منٹوں میں انڈہ اُبال سکتے ہیں۔
انڈے کو نکال کر اس برتن میں رکھیں جس میں آپ ان کو اُبالتے ہیں، پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پانی انڈے کے تھوڑا اوپر ہو۔
جب ایک ابال آجائے اس میں ایک کھانے کا چمچ سوڈا شامل کریں۔ پانچ منٹ بعد ابلے ہوئے انڈوں کا پانی پھینک دیں اور انہیں نارمل پانی کے ذریعے ٹھنڈا کر لیں تاکہ چھلکا اتارتے وقت ہاتھ نہ جلے۔
ایک سے دو سیکنڈ انڈے کو اس میں رہنے دیں، پھر انڈے کو نکال کر چھیل لیں، یہ بہت ہی جلد چھل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
