
معذور کتے کو ملی مرسیڈیز کی کسٹم وہیل چیئر
مرسڈیز بینز کی تیار کردہ وہیل چیئر کے ساتھ کتے کو گھومتے ہوئے دکھائے جانے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
سوشل میڈیا صرف چیزوں کو شیئر کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کو مختلف پروجیکٹس کے لیے شاندار آئیڈیاز کے لئے بھی مدد کرتا ہے۔
ایسا ہی ایک جانوروں کو بچانے والے کے ساتھ ہوا جسے ایک خاص درخواست کے ساتھ مرسڈیز بینز تک پہنچنے کا شاندار خیال آیا۔
ایک ویڈیو پر تبصرے سے، اسے خیال آیا کہ وہ آٹوموبائل کمپنی سے معذور کتے کے لئے وہیل چیئر مانگے جس کا نام بنی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بعدازاں جانوروں کو بچانے والے نے معذور کتے کے لئے کمپنی نے کسٹم وہیل چیئر کے حوالے سے درخواست کی جو کہ مان لی گئی اور اب بنی نامی ریسکیو کئے گئے کتے کے پاس ایک خاص وہیل چیئر ہے جو اسے آسانی اور خوشی سے گھومنے میں مدد دیتی ہے۔
اس ویڈیو میں بنی کو اسٹور میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جلد ہی، وہ خصوصی ڈیوائس کو کتے کی پیٹھ پر فٹ کر دیتے ہیں۔ باقی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ آزادانہ گھوم رہی ہے اور لطف اندوز ہو رہی ہے۔
یہ سب ایک ویڈیو کے ساتھ شروع ہوا تھا جو ہنری فریڈمین نے اپنے انسٹاگرام پیج کیپنگفن پر شیئر کی تھی۔ اس نے بنی کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ کس طرح اسے اس کے مالکان نے ایک حادثے کے بعد اسے چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی پچھلی ٹانگیں کھو بیٹھی۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارف کے کمنٹ نے ہنری فریڈمین کو مرسڈیز بینز سے وہیل چیئر کے لئے رجوع کرنے کا ائیڈیا دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News