
’جوان‘ کی اسمارٹ فون سے شوٹنگ، انتہائی کم بجٹ میں تیار ؟
حال ہی میں بالی ووڈ کے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ نے تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
فلم کی بہترین کامیابی کے بعد دیکھا جا رہا ہے کہ شائقین فلم کے ڈائیلاگز کی نقل کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، اس کے گانوں پر ویڈیوز بنارہے ہیں لیکن کوئی ہے جو اس سب کا حصہ بننے کے بجائے کچھ اور ہی کارنامہ انجام دے گیا ہے۔
زرمیٹکس نام کے ایک یوٹیوب چینل نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور کنگ خان کے لیے ان کی محبت کو ظاہر کرنے والی ایک شاندار سنیما ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں فلم کا ایک ایکشن سے بھرپور سین دکھایا گیا ہے، جہاں میگا اسٹار کا کردار غنڈوں کے ایک گروپ کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے اور کم بجٹ میں ‘جوان’ کے متاثر کن لڑائی کے مناظر صرف اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے شوٹ کیے گئے۔
یوٹیوبر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ویڈیو کی ایک جھلک شیئر کی، جو ہزاروں لوگوں سمیت سپر اسٹار تک پہنچ گئی۔
This is outstanding!!! Good job…. Very masssy!!! Thank u for the effort. Love u https://t.co/MuPreGvi1x
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 26, 2023
اس موقع پر اپنے مداح کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھ کر شاہ رخ بالکل حیران ہو گئے۔ وہ خود کو مداح کی تعریف کرنے سے روک نہیں کر سکے اور اس تخلیق کو ‘بہترین’ قرار دیا۔
جوان:
فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو عالمی سطح پر سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی تھی اور اسے گوری خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا تھا۔
اس فلم میں شاہ رخ خان سمیت میں نینتھارا، ریدھی ڈوگرا، سانیا ملہوترا، اور وجے سیتھوپتی اہم کرداروں میں نظر آئے جبکہ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت بھی ایک خصوصی مختصر کردار میں شامل ہیں۔
شاہ رخ خان:
بالی ووڈ انڈسٹری میں شاہ رخ خان کی فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور رواں سال اداکار کی اب تک 2 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں جو کہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ہیں جبکہ ایک اور فلم ریلیز ہونے والی ہے جو کہ سال کے آخڑ میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News