فریج کی ایسی سیٹنگ جس سے بجلی کا بل کم آئے؛ جانیے
گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے فریج بار بار بند کھول ہونے کے باعث اس کی کولنگ متاثر ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو فریج کے تھرموسٹیٹ کی درست ترتیب کے حوالے سے کچھ ٹپس فراہم کرے گے جس سے آپ کا وقت اور پیسہ بھی محفوظ رہے گا۔
تھرموسٹیٹ کی سیٹنگ کیسے ہوگی؟
ریفریجریٹر کے اندر تھرموسٹیٹ کے سلجھاؤ کے مطابق کولنگ مکمل ہوجاتی ہے تو فریج ٹرپ کرجاتا ہے۔
فریج کے تھرموسٹیٹ میں 7 پوائنٹس ہوتے ہیں جس میں صفر پوائنٹ سب سے کم ہوتا ہے۔ اگر باہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہے تو تھرموسٹیٹ کو دو سے تین پوزیشن کے درمیان رکھیں گے۔
اور اگر باہر کا درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے تو آپ اسے تین سے چار پوزیشن کے پوائٹس تک رکھیں گے۔
چیزیں زیادہ ٹھنڈی ہورہی ہیں تو تین پر لے آئیں کم ٹھنڈی ہونے پر 4 پر۔ جبکہ 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم میں فریج کا تھرموسٹیٹ 6 سے 5 پوائنٹ کے درمیان رکھیں۔
یہ تکنیک فریج بنانے والی کمپنیاں خود تجویز کرتی ہیں۔ لیکن یہاں ایک بونس ٹپ بھی آپ کو بتائیں گے جس سے آپ کو تھرموسٹیٹ باہر کے موسم کے مطابق گھمانا ہوگا۔
اس عمل سے بجلی کے بل میں بھی کمی پیشی ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
