
آسٹریلیا میں 30 خواتین نے ایک ساتھ اسلام قبول کر لیا
غزہ میں مسلمانوں کے عزم وحوصلے سے متاثر ہوکر 30 آسٹریلوی خواتین نے ایک ساتھ اسلام قبول کرلیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبول اسلام کی یہ تقریب آسٹریلوی شہر میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقدہ ہوئی، جہاں یہ تیس خواتین کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔
اسلام قبول کرنے کے بعد نومسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی
سوشل میڈیا پر ان خواتین کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ عبایا میں ملبوس یہ خواتین باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر رہی ہیں۔
واضح رہےکہ غزہ پر رواں سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News