
مارک زکربرگ کی یادگار ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک بار پھر میٹا کے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل کی صلاحیتیں دکھا کر عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی میکسیما کے لیے گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو شیئر کرکے میٹا کا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل کی صلاحیتوں کو دکھایا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کیپشن میں، انہوں نے V-JEPA نامی AI ماڈل پر ویڈیو کی جانچ کرنے کا ذکر کیا، جسے اس کی سائٹ پر ایک “نان جنریٹیو ماڈل کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔”
ان کی انسٹاگرام پوسٹ میں دو ویڈیوز شامل ہیں جس میں پہلا اس کا گٹار بجانے اور میکسیما کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گانے کا اصل کلپ تھا۔ دوسری ویڈیو وہ تھی جہاں V-JEPA کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔
صرف ایک دن پہلے پوسٹ کیے جانے کے باوجود، ویڈیو پہلے ہی 53,000 سے زیادہ لائیکس حاصل کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ V-JEPA، یا ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈیکٹیو آرکیٹیکچر، ایک پیشین گوئی کرنے والا تجزیہ ماڈل ہے جو مکمل طور پر ویژول میڈیا سے سیکھتا ہے۔ یہ نہ صرف ویڈیو کے مواد کو سمجھتا ہے بلکہ یہ بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ آگے کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News