
پاکستانی گانے ’نچ پنجابن‘ پر ڈائنوسارز کی ڈانس ویڈیو وائرل
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک مزاحیہ ویڈیو میں “ڈائنوسارز” کے ایک گروپ نے مشہور پاکستانی گانے نچ پنجابن پر رقص کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں “ڈائنوسارز” کا گروپ ایک ہٹ پاکستانی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تفریحی پارک کے کارکن ڈائنوسار کے ملبوسات میں ملبوس تھے اور دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کے لیے ڈانس کر رہے تھے۔
جیسے ہی کارکنوں نے ڈانس کرنا شروع کیا تو وہاں موجود لوگ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے ارد گرد جمع ہوگئے جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کی کارکردگی کو ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر بھی کیا۔
یہ ویڈیو دو دن پہلے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی جس کے بعد اسے 1.8 ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں، جو اسلام آباد میں موجود ڈینو ورلڈ کی ہے۔
خیال رہے کہ گانا نچ پنجابن کو پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے 2002 میں گایا تھا۔ بعد میں اس گانے کو 2022 میں بھارتی فلم جگ جگ جیو میں استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News