دولہا باراتیوں سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا
ملک بھر میں آج عام انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ کے عمل کے دوران 12.8 کروڑ ووٹرز ملک کی نئی حکومت کا انتخاب کریں گے ۔
ملک بھر کے تقریباً تمام حلقوں میں نوجوان ووٹرز کے ساتھ ساتھ معذور اور بزرگ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہی ہے ایسی صورتحال میں محراب پور کے حلقہ این اے 205 کے پولنگ اسٹیشن پر ایک دولہے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سندھ کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والا دولہا باراتیوں سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا ہے ۔
Advertisementنوشہرو فیروز میں دُلہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا
دُلہا کے ہمراہ باراتی بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA #BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/JYnMWCSp9z— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
سندھ کے شہر محراب پور کا رہائشی دولہا جس کا نام بابر راجپوت ہے اور یہ این اے 205 کا ووٹر ہے اپنی نئی نویلی دلہن کو لینے جانے سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا جبکہکے ہمراہ موجود تمام باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اسلئے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
