
‘ڈرائی فروٹ جیولری’ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی
لوگ ان دنوں خاص مواقع کے لیے ایک منفرد نظر آنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔
اسی طرح کچھ مختلف کرنے کی کوشش میں، ایک خاتون نے خشک میوہ جات سے بنے زیورات پہننے کا انتخاب کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں خاتون نے انگوٹھیاں، مانگ ٹِکا، چوڑیاں، بالیاں اور کمربند پر مشتمل زیورات کا پورا سیٹ پہن رکھا ہے جو خشک میوہ جات سے بنی ہے۔
زیورات کو بادام، کاجو اور پستے کو ایک ساتھ چسپاں کرکے اور ان کو آپس میں جوڑ کر تیار کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تمام خشک میوہ جات کو زیورات میں استعمال کرنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا گیا یا پھینک دیا گیا۔
اس کلپ کو 21 جنوری کو پوسٹ کیے جانے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لائکس حاصل ہو چکے ہیں تاہم، تمام لوگ خشک میوہ جات کے اس غیر معمولی استعمال سے متاثر نہیں ہوئے جبکہ بہت سے لوگوں نے اس کو “کھانے کا ضیاع” قرار دیا ہے۔
یہ واحد ویڈیو نہیں ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کھانے کی اشیاء کو بطور لوازمات استعمال کرتے ہیں، اسی طرح کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو 5 اسٹار، ملکی بار، کٹ کیٹ اور فیریرو روچر جیسے مشہور برانڈز کی چاکلیٹ اور ٹافیوں سے بالوں کے لوازمات اور زیورات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News