سردیوں کی نئی سوغات، آملیٹ کے ساتھ خشک میوہ جات؟
ان دنوں سوشل میڈیا پر عجیب و غریب کھانے کے امتزاج صارفین کے لئے ایک نیا رجحان بن گئے ہیں جہاں کسی بھی قسم کے دو مختلف کھانوں کو ملا کر ایک نئی ڈش تیار کرلی جاتی ہے،ان میں سے کچھ واقعی ناگوار ہوتی ہی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آملیٹ کی نئی ریسیپی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے جس میں خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ مکھن، سبزیوں، پنیر، کریم بھی شامل کی گئی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس کلپ میں راجیو نامی گلی فروش کو دکھایا گیا ہے جو ایک یا دو نہیں بلکہ دس انڈوں کے ساتھ آملیٹ تیار کر رہا ہے۔
اس آملیٹ کو بنانے کے لئے ایک گرم گرم پین میں مکھن کی ایک عدد بڑی ٹکیہ شامل کی جاتی ہے اس کے ساتھ اس میں سبزیاں شامل کی جاتی ہیں جس میں پیاز، ہری مرچ، اور ٹماٹر، اور پسی ہوئی ادرک شامل ہوتی ہے۔
اس کے بعد اس میں 10 انڈے شامل کئے جاتے ہیں اور آدھا پک جانے پر اس کے اوپر ڈبل روٹی کے سلائس رکھے جاتے ہیں اور پک جانے پر اسے پلیٹ میں نکال لیا جاتا ہے۔
دوسرے مرحلے میں گرم پین پر ایک بار پھر مکھن ڈالا جاتا ہے جس پر پکا ہوا آملیٹ دوبارہ ڈال دیا جاتا ہے اور پھر اسے نمک اور ایک خاص مصالحے کے ساتھ پکایا جاتا ہے اور آملیٹ تیار ہونے کے بعد، اسے ایک پلیٹ میں نکالا جاتا ہے، اس کے بعد اس پر پگھلے ہوا مکھن شامل کیا جاتا ہے۔
بعدازاں آملیٹ کو پیزا کی طرح ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور بھنی ہوئی سبزیوں (ٹماٹر، پیاز اور مرچ)، کریم، تندوری مایونیز، کیچپ، پنیر کیوبز اور خشک میوہ جات کے ساتھ اس کو کھانے کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
