
دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین
دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین جس کا سائز (1.45 انچ x 1.61 انچ x 1.69 انچ) ہے اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم کیا ہے۔
آندھرا پردیش کے رہنے والے سائی تروملا نیدی نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین ایجاد کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ذریعہ تسلیم شدہ، تروملا نیدی نے اس پروجیکٹ کو ذاتی چیلنج کے طور پر شروع کیا تھا لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے چھوٹے سائز کے باوجود، واشنگ مشین مکمل طور پر کام کر رہی ہے اور چھوٹی اشیاء کو مؤثر طریقے سے صاف کر سکتی ہے۔
اس کامیابی سے قبل انہوں نے سب سے چھوٹا ایئر کولر بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا ۔
17 سال کی عمر میں، سائی تروملا نیدی نے 30mm x 12.4mm x 17mm کا ایک ایئر کولر بنایا تھا جو کہ 1.8 وولٹ کی بیٹری پر کام کرتا ہے، جس میں ایک موٹر، تار اور ایک ویسلین جیلی جار استعمال ہوتا ہے۔
ان کی کامیابی کی تصدیق انڈیا بک آف ریکارڈز نے 5 مارچ 2022 کو کی تھی۔
جب چھوٹے عجائبات تخلیق کرنے کی بات آتی ہے تو گینز ورلڈ ریکارڈ کی دنیا حیرتوں سے بھری پڑی ہے۔ مثال کے طور پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے گوری شنکر گمادیدھالا نے دنیا کا سب سے چھوٹا چمچہ تیار کیا تھا جو کہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے چیونٹی بھی پکڑ سکتی ہے جس کا سائز 4.5 ملی میٹر (0.18 انچ) ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News