عرفی جاوید کا نیا انداز، لباس سے منسلک تکیہ توجہ کا مرکز بن گیا
سوشل میڈیا پر اپنے عجیب و غریب انداز اور فیشن کی وجہ سے وائرل رہنے والی عرفی جاوید کو ان کے نئے انتخاب کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے۔
حال ہی میں عرفی جاوید کو ایک عجیب طرز کے فیشن کے ساتھ دیکھا گیا جس میں ان کے لباس کے ساتھ تکیہ بھی منسلک تھا، جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل نظر آرہا ہے۔
اس سے قبل اپنے اس منفرد فیشن انتخاب کے حوالے سے عرفی جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی سوتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور زیادہ سونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بعدازاں انہیں نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے تاہم، اداکارہ کے لباس کے ساتھ جڑے تکیے نے توجہ حاصل کی۔
اپنے اس فیشن کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کہ پیر کے دن ہونے والی سستی کو بیان کرتی ہے جسے ’منڈے بلوز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس طرح کا لباس یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کبھی بھی اور کہیں بھی سو سکتے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا صارفین نے عرفی جاوید کو ان کے عجیب و غریب انداز کے انداز کے لیے ٹرول کیا جبکہ ایک صارف نے لکھا، “مجھے بھی سونا ہے.”
خیال رہے کہ عرفی جاوید نے بگ باس او ٹی ٹی کے بعد سے اپنی پہچان بنائی اور اس سے پہلے انہوں نے مختلف ٹیلی ویژن شوز میں اپنے کرداروں کے لیے پہچان حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
