Advertisement
Advertisement
Advertisement

زائد المعیاد لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر 103 سالہ خاتون پر جرمانہ

Now Reading:

زائد المعیاد لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر 103 سالہ خاتون پر جرمانہ
ڈرائیونگ

زائد المعیاد لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر 103 سالہ خاتون پر جرمانہ

معیاد ختم ہونے والے لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر 103 سالہ اطالوی خاتون پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک 103 سالہ اطالوی خاتون جس کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے، کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ رات کو بغیر بیمہ والی کار میں دوستوں سے ملنے جا رہی تھیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بجے کے قریب پیش آیا جس کے متعلق پولیس نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تیز ڈرائیونگ کے بارے میں کال موصول ہونے کے بعد افسران کو روانہ کیا گیا تھا۔

شکایت موصول ہونے کے فوراً بعد افسران شمالی ایمیلیا روماگنا کے علاقے میں جائے وقوعہ پر روانہ ہوئے اور بہت حیران ہوئے جب انہوں نے ڈرائیور کی پیدائش کا سال دریافت کیا۔

پولیس کے مطابق، 103 سالہ خاتون جس کی شناخت Giose کے نام سے ہوئی تھی، ان کا تاریخ ہیدائش 1920 تھا۔

Advertisement

پولیس نے بیان میں کہا کہ اپنی 103 سال کی عمر کے باوجود وہ گاڑی میں بیٹھنے، اسے چلانے اور دوستوں سے ملنے بونڈینو جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ وہ “شاید” اندھیرے میں گم ہو گئی تھیں اور اپنا راستہ بھول گئی تھیں لیکن ان کے لائسنس کی میعاد دو سال پہلے ختم ہو چکی تھی۔

بعدازاں 103 سالہ خاتوب پر جرمانہ عائد کیا گیا اور پھر پولیس اسے گھر لے گئی۔

خیال رہے کہ اٹلی میں، 80 سال سے زیادہ عمر کے ڈرائیوروں کو اپنے پرمٹ کی تجدید کے لیے ہر دو سال بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر