آننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کیلئے ریحانہ کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے مہمان شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ آئیکون ریحانہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پرفارم کریں گی جس کے لیے انہیں بھاری معاوضہ مل رہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پرفارمنس کے لیے ریحانہ کا معاوضہ $8-$9 ملین کے درمیان ہے جو کہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
خیال رہے کہ گلوکارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ 29 فروری کو گجرات کے جام نگر پہنچی تھیں۔ اسے ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ریحانہ کے علاوہ دلجیت دوسانجھ بھی اس شاندار تقریب میں مہمانوں کے لیے پرفارم کریں گے تاہم رواں سال کی سب سے بڑی شادی میں شاہ رخ خان اور ان کی فیملی سمیت مشہور شخصیات، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر، ارجن کپور، ‘جوان’ کے ڈائریکٹر ایٹلی اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد جام نگر پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
