
تائیوان میں زلزلے کے دوران نرسوں کے بہادرانہ عمل کی ویڈیو وائرل
تائیوان میں تباہ کن زلزلے کے دوران نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرنے والی کی نرسوں کے بہادرانہ عمل کی تصویر کشی کرنے والی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کئی نرسیں تائیوان کے ایک اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کر رہی ہیں، یہ منظر اسپتال کی نرسری میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں نرسوں کو نوزائیدہ بچوں کے کاٹس کو ایک ساتھ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بچے محفوظ ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ کاٹس آپس میں نا ٹکرائیں۔
ایکس پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نشانت شرما نامی ایک شخص نے لکھا، “تائیوان کی نرسیں زلزلے کے دوران بچوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ یہ سب سے خوبصورت ویڈیوز میں سے ایک ہے جو میں نے آج انٹرنیٹ پر دیکھی ہے۔ ان بہادر خواتین کو سلام۔”
خیال رہے کہ1999 میں ملک کی نانتو کاؤنٹی میں آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے 25 سالوں میں تائیوان میں آنے والا یہ سب سے طاقتور زلزلہ ہے، جس میں 2,500 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1,300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News