
اسلام آباد: مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو بے عزت کرکے مسجد سے باہر نکال دیا۔
متازع شخصیت مفتی عبدالقوی اسلام آباد کی مشہور مسجد پہنچے، جہاں بیٹھ کر وہ چائے پی رہے تھے کہ اچانک مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز بھی بندوق سمیت وہاں پہنچ گئے۔
بعد ازاں مولانا عبدالعزیز نے انہیں بے عزت کرکے مسجد سے باہر نکال دیا اور کہا کہ میں تمھیں گولی ماردوں گا، نکل جاؤ یہاں سے اور اگر دوبارہ یہاں آئے تو تمھارا برا حال کردوں گا۔
Advertisementمفتی قوی لال مسجد پہنچے , بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ اچانک مولانا عبدالعزیز بندوق سمیت پہنچ گئے ،مفتی قوی کو مسجد سے نکال دیا اور کہا یہ بدمعاش ہے جہاں ملے اس کی تُت” پہ کوڑے مارے جائیں” pic.twitter.com/EdziouzMSZ
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) May 16, 2025
انہوں نے مسجد میں موجود دیگر لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بدکردار انسان ہے، اسے یہاں کس نے بلایا، آپ میں سے کوئی بھی اس کے ساتھ نہیں بیٹھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نے نیا دین بنایا ہوا ہے جو کہتا ہے میں نے بہت ساری شادیاں کررکھی ہیں جب کہ یہ ایک بدمعاش انسان ہے، جہاں دکھے اسے کوڑے لگائے جائیں۔
واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کی کئی نازیبا اور توہین آمیز ویڈیو سامنے آچکی ہیں جب کہ ایک ویڈیو میں تو انہوں نے مختصر وقت کے لیے شادی کو بھی جائز قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News