Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتی ہوں، کملا ہیرس

Now Reading:

میں الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتی ہوں، کملا ہیرس
میں الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتی ہوں، کملا ہیرس

میں الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتی ہوں، کملا ہیرس

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ میں الیکشن کے نتائج کوتسلیم کرتی ہوں۔

ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے  شکست کےبعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ چمکتے رہیں گے، لوگوں کو ہمیشہ متحدکرنے کیلئےکام کروں گی۔

کملا ہیرس نے کہا کہ پرامن اقتدار منتقل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے لڑتے رہیں گے، ہماری لڑائی امریکہ کے مستقبل کی لڑائی ہے، ہم ہمت نہیں ہاریں گے، ہماری جدوجہد جاری رہےگی۔

کملا ہیرس نے اپنے خطاب یہ بھی کہا کہ ہماری وفاداری صدر یا جماعت سے نہیں، آئین  سے ہونی چاہیے، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

کملا ہیرس نے الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر آپ لوگوں کا اعتماد دیکھ کر آج میرا دل بھر آیا، میں ایسے مستقبل کے لیے لڑائی کبھی ترک نہیں کروں گی جہاں امریکی اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کر سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی جمہوریت کی لڑائی سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف اپنی مہم ختم کر رہی ہوں، یہ ہاتھ اٹھانے کا وقت نہیں ہے، یہ ہماری آستینیں لپیٹنے کا وقت ہے، کبھی کبھی جیت میں کچھ وقت لگتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جیت نہیں پائیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ کبھی ہمت نہ ہاریں، دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوشش ہمیشہ جاری رہے گی۔

کملا ہیرس نے کہا کہ نوجوانوں یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ نقصان سے تکلیف ہو سکتی ہے لیکن کام ختم نہیں ہوا ہے، صرف اندھیرا ہونے پر آپ ستاروں کو دیکھ سکتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم ایک تاریک وقت میں داخل ہو رہے ہیں،  مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم آسمان کو ، اربوں ستاروں کی روشنی سے بھر دینگے امید، ایمان، سچائی اور خدمت کی روشنی سے، میں نے منتخب صدر  ٹرمپ سے بات کی اور انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی، میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ ہم ان کی اور ان کی ٹیم کو ان کی منتقلی میں مدد کریں گے اور ہم اقتدار کی پرامن منتقلی میں مشغول ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر