Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا

Now Reading:

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا

واشنگٹن: امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کا ہدف ایران کی فوجی فنڈنگ اور اس سے منسلک مالیاتی نیٹ ورکس ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران کی جانب سے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کو پاسدارانِ انقلاب تک منتقل کرنے کے خلاف اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کی میزائل صلاحیتوں کے درست ادراک سے تاحال قاصر

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی متعدد شخصیات اور اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ایران کے مالیاتی نیٹ ورک سے جڑے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ نیٹ ورکس عالمی مالیاتی نظام کا غلط استعمال کر رہے تھے تاکہ ایران پر عائد پرانی پابندیوں کو بائی پاس کیا جا سکے۔

Advertisement

محکمہ خزانہ نے واضح کیا کہ امریکی شہری اور کمپنیاں اب ان اداروں یا شخصیات کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گی جو ان پابندیوں کا حصہ ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات ایران کی “غیر قانونی سرگرمیوں اور فوجی مقاصد کی فنڈنگ” کو روکنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر